راولپنڈی ( اے بی این نیوز )سول لائن پولیس راولپنڈی کی بڑی کارروائی۔ غیر قانونی افغان شہری یار گل سمیت 12 افراد گرفتار کر لئے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطا بق گرفتار افراد میں مرد، خواتین اور بچے شاملہیں ۔
غیر قانونی گرفتار افغان باشندوں میں یار گل ولد سردار عمر 22 سال گرفتا، سونیا دختر سردار عمر عمر 14 سال گرفتارکیا۔ سانیہ دختر سردار عمر عمر 14 سال گرفتار،یاسین ولد سردار عمر عمر 13 سال گرفتارکر لیا۔
حسین ولد سردار عمر عمر 12 سال،فاطمہ دختر سردار عمر عمر 8 سال گرفتارکیا گیا۔
حسینہ زوجہ یار گل عمر 20 سال ،وہاب ولد یار گل عمر 1 ماہ زیر حراست ہے۔ اُلفت بی بی زوجہ عرفان عمر 25 سال ،نورین زوجہ سردار عمر عمر 40 سال کو گرفتار،کیا گیا ہے۔ یحییٰ ولد عرفان عمر 2 سال ،سمیر ولد عرفان عمر 8 ماہ زیر حراست ہے۔
تمام گرفتار افراد افغان نژاد ہیں۔ سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کر کے گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے۔
مزید پڑھیں :ویمنز ورلڈ کپ ،پاکستان اور سری لنکا کا میچ منسوخ















