اہم خبریں

ہنگو، سرچ آپریشن،2 خارجی ہلاک

ہنگو ( اے بی این نیوز )ہنگو میں پولیس کا بڑا ایکشن، دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جار ی ، سنگلاخ پہاڑوں میں پولیس نے دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن میں اہم کامیابی حاصل کرلی۔ ڈی پی او ہنگو خان زیب مہمند کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد دو دہشتگرد واصلِ جہنم ہوگئے جبکہ علاقے میں مزید کارروائیاں بھی زور و شور سے جاری ہیں۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن نہیں رکے گا۔آج صبح ہنگو کے علاقے غلمینہ چیک پوسٹ کے قریب دہشتگردوں نے بزدلانہ دھماکا کیا تھا

جس کے نتیجے میں ایس پی اسد زبیر اور دو بہادر اہلکار شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ واقعے کے فوری بعد ڈی پی او خان زیب مہمند نے موقع پر پہنچ کر خصوصی ٹیموں کے ساتھ آپریشن کی کمان سنبھالی۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے شہیدوں کی قربانیاں مشعلِ راہ ہیں اور دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔ پولیس اور سیکیورٹی فورسز پورے عزم کے ساتھ علاقے سے دہشتگردوں کا صفایا کر رہی ہیں اور شہریوں سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں :پنجاب حکومت کا اہم فیصلہ

متعلقہ خبریں