اہم خبریں

گھر ٹھنڈا، بجلی کا بل کم، ایئر کنڈیشنر چلانے کا درست طریقہ جا نئے

کولمبو ( اے بی این نیوز )شدید گرمی میں جب درجہ حرارت حد سے بڑھ جائے اور گھر بھٹی جیسا لگنے لگے، تو ایئر کنڈیشنر ایک بڑی راحت محسوس ہوتا ہے۔ لیکن اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ ٹھنڈک ضرورت سے زیادہ ہو جاتی ہے اور پھر کمبل اوڑھنا پڑتا ہے۔ یہی غلط استعمال بجلی کے بلوں میں غیر ضروری اضافہ کرتا ہے۔

توانائی ماہرین کے مطابق AC Temperature Setting کو درست رکھ کر گھر کو نہ صرف مناسب طور پر ٹھنڈا رکھا جا سکتا ہے بلکہ Electricity Bill بھی نمایاں طور پر کم کیا جا سکتا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ ہر ڈگری کم کرنے سے پاور کنزمپشن میں 5 سے 10 فیصد تک اضافہ ہوتا ہے۔ اس لیے ضرورت سے زیادہ کولنگ بجلی کے ضیاع کا باعث بنتی ہے۔

گرمیوں میں ایئر کنڈیشنر کا مثالی درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سیلسیس قرار دیا جاتا ہے۔ یہ رینج کمرے کو Cool بھی رکھتی ہے اور Air Conditioner پر اضافی بوجھ بھی نہیں پڑتا۔ دوسری جانب سردیوں میں جب ہیٹ موڈ استعمال ہو تو 18 سے 21 ڈگری سیلسیس کے درمیان ٹمپریچر مناسب سمجھا جاتا ہے تاکہ کمرا نہ زیادہ گرم ہو اور نہ بجلی کا خرچ بڑھے۔

توانائی ماہرین کا کہنا ہے کہ AC Eco Mode یا Environment Friendly Settings استعمال کرنا بھی بجلی کے استعمال کو کم کر دیتا ہے۔ Inverter AC کی ٹیکنالوجی پہلے ہی کم پاور پر مسلسل چل کر زیادہ کارگر ٹھنڈک فراہم کرتی ہے، جس سے بجلی کا بل کم رہتا ہے اور کمرے میں Comfort Level بھی بہتر محسوس ہوتا ہے۔

گھر کا درجہ حرارت بہت زیادہ کم کر دینا وقتی طور پر تو اچھا لگتا ہے لیکن یہ صحت کے ساتھ ساتھ بجٹ پر بھی بوجھ بن جاتا ہے۔ اس لیے بہتر ہے کہ Air Conditioner کا استعمال Smart طریقے سے کیا جائے۔ صحیح Temperature Control، کمروں کی مناسب Insulation اور وقت کے مطابق سیٹنگز اپنا کر آپ اپنے گھر کو ٹھنڈا اور بجلی کے خرچے کو قابلِ برداشت رکھ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں :ویمنز ورلڈ کپ،سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ

متعلقہ خبریں