اہم خبریں

بند کمروں کے فیصلوں بارے سہیل آفریدی کا دبنگ بیان

پشاور ( اے بی این نیوز ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کے حقِ حکمرانی کا احترام کرتے ہوئے ملک میں حقیقی جمہوریت نافذ کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی فیصلہ قبول نہیں کیا جائے گا اور ان کی آواز کو نظر انداز کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ بند کمروں میں کیے گئے فیصلے اب ماضی کی بات ہیں اور صوبے کے لوگ اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے ہر دور میں جدوجہد کی ہے اور اپنی مرضی اور فیصلوں کا اختیار ہمیشہ خود برقرار رکھا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حق کے لیے بڑھنے والی اس عوامی تحریک میں صوبے کے لوگوں کا جذبہ قابلِ تحسین ہے اور وہ اپنے صوبے کے اختیار اور آئینی حقوق کے لیے ہمیشہ مضبوطی سے کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومت عوام کے مفادات کو اولین ترجیح دے کر ان کے حقوق کا بھرپور دفاع کرے گی۔

مزید پڑھیں :مانیٹری پالیسی کا اعلان 27اکتوبر کو،شرح سود 11 فیصد پر برقرار رہنے کا امکان

متعلقہ خبریں