اہم خبریں

راولپنڈی میں ڈینگی کے تابڑ توڑ حملوں کا سلسلہ جاری

راولپنڈی ( اے بی این نیوز )راولپنڈی میں ڈینگی کے تابڑ توڑ حملوں کا سلسلہ جاری ۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کی ڈینگی رپورٹ جاری کردی ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کے مطا بق راولپنڈی میں رواں سال 2025 کے دوران 18 ہزار 481 مریضوں کی اسکریننگ مکمل۔

رواں سال میں ابتک 1177 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیقکی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14 نئے ڈینگی کیس رپورٹ ہو ئے۔ 39 مریض تاحال راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

جنوری سے اب تک 59 لاکھ 39 ہزار 433 گھروں کی چیکنگ مکمل کی گئی۔ 1 لاکھ 89 ہزار 176 گھروں میں لاروا کی موجودگی کی تصدیق۔ 16 لاکھ 76 ہزار 151 مقامات کی جانچ، 25 ہزار 954 مثبت پائے گئے۔

مجموعی طور پر 2 لاکھ 15 ہزار 130 لاروا تلف کیے گئے۔ سی ایک سو ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر احسان غنی کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4630 ایف آئی آر درج کی گئیں ۔ ڈینگی خلاف ورزیوں پر 1882 مقامات سیل کیے گئے۔ 3592 چالان اور 1 کروڑ 11 لاکھ 32 ہزار 7 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔

مزید پڑھیں :مانیٹری پالیسی کا اعلان 27اکتوبر کو،شرح سود 11 فیصد پر برقرار رہنے کا امکان

متعلقہ خبریں