کوئٹہ ( اے بی این نیوز ) ایک ہفتے کے دوران اغوا ہونے والے مزدوروں کی تعداد 27 ہو گئی کوئٹہ بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے نال کلیڑی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کر کے 18 مزدوروں کو اغوا کر لیا۔ حملہ آوروں نے کیمپ میں موجود متعدد گاڑیوں کو بھی آگ لگا کر تباہ کر دیا۔
مقامی حکام کے مطابق مغویوں میں زیادہ تر مزدوروں کا تعلق صوبہ سندھ سے بتایا جا رہا ہے، جبکہ ان کی بازیابی کے لیے سیکیورٹی اداروں کی جانب سے علاقے میں سرچ اور کومبنگ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مزدوروں کے اغوا کے واقعات میں تشویشناک اضافہ دیکھا گیا ہے اور اب تک مجموعی طور پر 27 مزدور مختلف واقعات میں لاپتہ ہو چکے ہیں۔
اس صورتحال پر شہریوں نے شدید اضطراب کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اور سیکیورٹی ادارے مزدوروں کی بازیابی اور علاقے میں امن کے قیام کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے کام کرنے والے مزدوروں کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔
مزید پڑھیں :مانیٹری پالیسی کا اعلان 27اکتوبر کو،شرح سود 11 فیصد پر برقرار رہنے کا امکان















