کراچی (اے بی این نیوز )نئے مالی سال کی تیسری مانیٹری پالیسی کا اعلان 27اکتوبر کوہو گا ۔ گورنر اسٹیٹ بینک کی زیر صدارت پیر کو مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلا س ہو گا ۔ اجلاس میں معاشی حالات ،بیرونی قرضہ اور دیگر اہم اشاریوں پر غور کیا جائے گا ۔
ایم پی سی کے اجلاس میں شرح سود میں تبدیلی یا اسےبرقرار رکھنے کا فیصلہ ہو گا۔ امہنگائی کے خطرات کے باعث شرح سود 11 فیصد پر برقرار رہنے کا امکان ہے۔اسیلاب کے بعد غذائی اشیاء کی بڑھتی ہوئی مہنگائی شرحِ سود کی کمی میں رکاوٹ ہے ۔
امرکزی بینک نےماہ ستمبر 2025 میں شرح سود کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا اشرح سود کو برقرار رکھنے کے لیے مرکزی بینک کے پاس گنجائش موجود ہے۔ امرکزی بینک جون 2024 سے اب تک شرحِ سود میں1100 بیسس پوائنٹس کم کر چکا ہے۔
انئے مالی سال کے آغاز سے پالیسی ڈسکاونٹ ریٹ برقرارہے۔ اسٹیٹ بینک نے آخری 100 بیسس پوائنٹس کی کمی ماہ مئی میں کی تھی۔
مزید پڑھیں :پارلیمانی نظام میں تبدیلی ،حتمی فیصلہ نہ ہو سکا















