اہم خبریں

پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد مودی حکومت کوپھر عالمی سطح پر اعتماد کے بحران کا سامنا

نئی دہلی (  اے بی این نیوز      ) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کو ایک بار پھر عالمی سطح پر اعتماد کے بحران کا سامنا ہے۔ معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین سفارتی شکست کے بعد اب مودی حکومت کی غیر مؤثر خارجہ حکمتِ عملی عالمی فورمز پر بھارتی ساکھ کے لیے سوالیہ نشان بن چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مودی کی جانب سے آسیان سمٹ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے نے بھارتی سفارتی پالیسی پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم اب اس اہم علاقائی اجلاس میں آن لائن شرکت کریں گے، جس کے بعد امریکی صدر سے ان کی ممکنہ ملاقات کے تمام امکانات ختم ہو گئے ہیں۔

مودی نے اپنی غیر حاضری کی وجہ دیوالی کی تعطیلات کو قرار دیا ہے، تاہم بین الاقوامی مبصرین اور تجزیہ کار اس وضاحت کو غیر سنجیدہ قرار دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مودی کی غیر حاضری دراصل عالمی دباؤ، بڑھتے تجارتی تنازعات اور امریکہ کے ساتھ کشیدہ تعلقات کا نتیجہ ہے۔

مزید پڑھیں :سڈنی سکسزرز کا انوکھا اقدام ’’بابرستان‘‘ کے نام سے خصوصی فین زون متعارف

متعلقہ خبریں