اسلام آباد ( اے بی این نیوز )کرپشن الزامات پر معطل ڈی جی انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی ڈاکٹر فرزانہ الطاف نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دے دی،کرپشن الزامات پر وزیراعظم پاکستان کی جانب سے فرزانہ الطاف شاہ کو 120 دن کے لیے معطل کیا گیاتھا،ان کے خلاف محکمانہ انکوائری چل رہی ہے اور ایف آئی میں بھی انکوائری کی درخواست دائر ہیں
ڈاکٹر فرزانہ الطاف نے اپنی ریٹائرمنٹ کیلئے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میری عمر 57 سال ہے اور میں نے حکومتِ پاکستان کے ساتھ 27 سال سے زائد عرصہ خدمات انجام دی ہیں۔ گزشتہ چند برسوں میں مجھے متعدد طبی مسائل کا سامنا رہا ہے۔ دسمبر 2019 میں مجھے دل کا دورہ پڑا جس کے نتیجے میں میری انجیوپلاسٹی کی گئی۔ کام کے دباؤ کے باعث دسمبر 2021 اور اگست 2024 میں مجھے دو نیورولوجیکل فالج ہوئے جن سے چہرے کے اعصاب کو نقصان پہنچا اور نیورولوجیکل خرابی کے ساتھ دو بار فیشل بیل پالسی ہوئیں۔
میں اب بھی شفا انٹرنیشنل اسپتال میں اپنے نیورولوجسٹ اور پمز کارڈیک یونٹ میں دل کے علاج کے تحت ہوں، موجودہ کام کے بوجھ اور ذمہ داریوں کے باعث میرے لیے مزید کام جاری رکھنا مشکل ہے۔پچیس سال کی لازمی سروس مکمل کرنے کے بعد قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست جمع کروانے کی اہل ہوں۔ گزارش ہے کہ مجھے فوری طور پر قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی منظوری دی جائے۔
مزید پڑھیں :ایس پی عدیل اکبر کی نمازہ جنازہ ادا،جسد خاکی آبائی گائوں روانہ















