اہم خبریں

ایس پی عدیل اکبر کی نمازہ جنازہ ادا،جسد خاکی آبائی گائوں روانہ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز      ) اسلام آباد ایس پی عدیل اکبر کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز اسلام آباد میں انتہائی افسوسناک ماحول میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، پولیس کے اعلیٰ افسران، ساتھی اہلکاروں، اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نمازِ جنازہ کے موقع پر فضا سوگوار رہی جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ایس پی عدیل اکبر کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سلامی پیش کی۔ افسران نے مرحوم کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عدیل اکبر ایک ایماندار، فرض شناس اور باصلاحیت افسر تھے

جنہوں نے ہمیشہ پولیس فورس کا وقار بلند رکھا۔نمازِ جنازہ کے بعد ایس پی عدیل اکبر کے جسدِ خاکی کو مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں روانہ کر دیا گیا، جہاں انہیں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔پولیس ذرائع کے مطابق عدیل اکبر کے انتقال نے فورس کے تمام اراکین کو گہرے دکھ میں مبتلا کر دیا ہے۔ ادھر ایس پی عدیل اکبر نے امریکہ میں اپنے ماسٹرز کے لیے اسکالرشپ کے لیے درخواست دی تھی اور انھیں اسکالرشپ کا خط بھی موصول ہوا تھا۔عدیل اکبر نے سی ایس ایس 43 ویں کامن میں امتحان پاس کیا اور آفس مینجمنٹ گروپ کا انتخاب کیا، لیکن پولیس سروس کے شوق نے انہیں دوبارہ امتحان دیا اور کامیاب قرار پا ئے۔ اس کے بعد انہوں نے پولیس کو جوا ئن کیا ۔

حال ہی میں امریکی اسکالرشپ بھی حاصل کی تھی۔پولیس حکام نے ایس پی سے متعلقہ واقعہ کی تفصیلات جاننے کے لیے انکوائری شروع کردی ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔ حکام نے بتایا کہ واقعہ کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ۔ ایس پی سرینا ہوٹل کے قریب پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی پر معمور تھے جب انہوں نے مبینہ طور پر ایک جونیئر پولیس افسر سے رائفل لے کر خود کو گولی مار لی۔

مزید پڑھیں :ایس پی عدیل اکبر سکالر شپ ہو لڈر!شوق سے پولیس کو جوائن کیا،مگر۔۔۔؟

متعلقہ خبریں