اہم خبریں

ایس پی عدیل اکبر سکالر شپ ہو لڈر!شوق سے پولیس کو جوائن کیا،مگر۔۔۔؟

اسلام آباد (  اے بی این نیوز      ) ایس پی عدیل اکبر نے امریکہ میں اپنے ماسٹرز کے لیے اسکالرشپ کے لیے درخواست دی تھی اور انھیں اسکالرشپ کا خط بھی موصول ہوا تھا۔عدیل اکبر نے سی ایس ایس 43 ویں کامن میں امتحان پاس کیا اور آفس مینجمنٹ گروپ کا انتخاب کیا، لیکن پولیس سروس کے شوق نے انہیں دوبارہ امتحان دیا اور کامیاب قرار پا ئے۔ اس کے بعد انہوں نے پولیس کو جوا ئن کیا ۔ حال ہی میں امریکی اسکالرشپ بھی حاصل کی تھی۔پولیس حکام نے ایس پی سے متعلقہ واقعہ کی تفصیلات جاننے کے لیے انکوائری شروع کردی ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔پولیس ترجمان کے مطابق تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔ حکام نے بتایا کہ واقعہ کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ۔ ایس پی سرینا ہوٹل کے قریب پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی پر معمور تھے جب انہوں نے مبینہ طور پر ایک جونیئر پولیس افسر سے رائفل لے کر خود کو گولی مار لی۔
مزید پڑھیں :پاکستان نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیئے،تابڑ توڑ حملے،پہلے ہی راؤنڈ میں رانا پرتاپ سنگھ ناک آؤٹ

متعلقہ خبریں