اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے ہاؤس رینٹل سیلنگ بڑھانے کی تجویز۔سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی، وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے رینٹل سیلنگ بڑھانے کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی۔
وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے وفاقی سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافے کی سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی ۔
سمری میں گریڈ 1 سے 22 تک کے وفاقی ملازمین کے لیے یکساں اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
ہاؤس رینٹ سیلنگ میں یہ اضافہ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد نافذ العمل ہوگا، جس سے سینکڑوں سرکاری ملازمین مستفید ہو سکیں گے۔
قبل ازیں، فروری میں بھی رینٹل سیلنگ میں 60 سے 125 فیصد اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔ ہاؤس رینٹل سیلنگ ملک کے چھ شہروں میں وفاقی ملازمین کے لیے بڑھانے کی تجویز کی گئی تھی، جس میں اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ شامل تھے۔
مزید پڑھیں :حج 2025 کے حجاج کرام کو ساڑھے تین ارب روپے واپس