اہم خبریں

اسلام آباد مبینہ زیادتی کیس میں نیا موڑ ،ہوشرباءانکشافات

اسلام آباد(اے بی این نیوز) گزشتہ روز اسلام آباد میں پیش آنے والے مبینہ زیادتی کیس میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ۔پولیس نے متاثرہ خاتون اور دونوں گرفتار ملزمان کا میڈیکل معائنہ مکمل کر لیا۔

ابتدائی تفتیش میں بیانات میں واضح تضاد سامنے آیا ہے۔ ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق کے مطابق متاثرہ خاتون کی ملزمان سے ملاقات کسی کال سینٹر میں نہیں بلکہ ایک سپا (SPA) میں ہوئی تھی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ کے بعد متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے اس کا موبائل فون لے لیا تھا اور بعد میں فون واپس دینے کے بہانے اسے بلایا، جہاں مبینہ طور پر زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔

تاہم درج ایف آئی آر میں مختلف مؤقف اختیار کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے خاتون کو نوکری دینے کا جھانسہ دے کر بلایا اور بعد ازاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا بیان، ملزمان کے مؤقف، اور جائے وقوعہ سے حاصل ہونے والے شواہد کی روشنی میں تفتیش جاری ہے۔ میڈیکل رپورٹ موصول ہونے کے بعد واقعہ کی نوعیت اور حقائق مزید واضح ہوں گے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ واقعہ کی اصل حقیقت سامنے لائی جاسکے۔ ڈی آئی جی جواد طارق کا کہنا ہے کہ کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی، واقعہ کی غیر جانبدارانہ تفتیش یقینی بنائی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں: پہلے تنخوا اور پنشن ،سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری

متعلقہ خبریں