راولپنڈی ( اے بی این نیوز )تھانہ روات کی حدود سے 13 افغان شہری گرفتار کر لئے گئے۔
پولیس نے گرفتار افغان باشندوں کو کیمپ آفس راولپنڈی منتقل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق
گرفتار افغان باشندے مختلف علاقوں میں مقیم تھے۔
گرفتار ہونے والوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں ۔
محمد گل اور اس کے اہلخانہ سمیت متعدد افراد گرفتارکر لئے گئے۔
محمد نعیم، محمد یاسین، محمد کریم، فضل کریم، ابو بکر، ذیشان گرفتار۔
خاتون جمیلہ گل، بی بی آمنہ اور بی بی حاجرہ بھی پولیس کی حراست میں۔
حبیب خان، عبدال بصیر اور کامران ولد سردار ولی بھی شامل۔ پولیس کے مطابق
افغان باشندے بغیر قانونی دستاویزات مقیم تھے۔
تمام افراد کو تفتیش کیلئے کیمپ آفس راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں :انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ون ڈے، بھارت کی سات وکٹیں گر گئیں