اہم خبریں

فیصلے ملک کے اندر کئے جائیں،اختیار ولی

پشاور ( اے بی این نیوز        ) سینئر سیاستدان اختیار ولی خان نے کہا کہ سیاست کو ریاستی اور ملکی مفادات پر فوقیت دینے کی ضرورت نہیں سیاسی وفاداریاں اپنی جگہ لیکن ریاستی ذمہ داریاں ہمیشہ مقدم رہنی چاہئیں انہوں نے کہا کہ میٹنگ میں نئے افراد کی شمولیت کے باوجود فیصلے بروقت کیے گئے جو سیاسی بلوغت اور ادارہ جاتی نظم کی عکاسی کرتے ہیں

اختیار ولی خان نے مزید کہا کہ ماضی میں لندن میں مشاورت اور رہنمائی کے بعد ہی ریاستی فیصلے کیے جاتے تھے تاہم اب وقت آ گیا ہے کہ فیصلے ملک کے اندر ملکی حالات اور عوامی ضروریات کے مطابق کیے جائیں تاکہ قومی استحکام کو فروغ ملے، وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے ہائبرڈ فارم سینتالیس کے حوالے سے اپنا واضح اور دوٹوک موقف اختیار کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ کسی نوجوان کو دہشت گرد قرار دینے کا فیصلہ مناسب نہیں اور ایسے اقدامات معاشرتی ہم آہنگی کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں

تیمور جھگڑا نے کہا کہ عوام کے سامنے مختلف آپشنز پیش کرنے کے عمل پر سوالات اٹھائے گئے ہیں تاہم صوبائی حکومت کا مؤقف شفاف ہے کہ تمام فیصلے عوامی مفاد میں کیے جا رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ غیر ضروری گاڑیوں کی خریداری کے بجائے صوبائی ضروریات کا جائزہ لینے اور وسائل کو درست سمت میں استعمال کرنے کی تجاویز دی گئی ہیں
مزید پڑھیں :سہیل آفریدی عمران خان سے کیسے ملاقات کر سکتے ہیں،محمد علی درانی نے اندر کی بات بتا دی

متعلقہ خبریں