کراچی ( اے بی این نیوز ) کراچی بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے بدھ کے روز سال دو ہزار پچیس کے نویں جماعت سائنس اور جنرل گروپ کے نتائج جاری کردیے۔بورڈ کے مطابق امتحانات کے لیے ایک لاکھ چھیانوے ہزار سات سو چودہ طلبہ نے رجسٹریشن کرائی جبکہ ایک لاکھ سڑسٹھ ہزار دو سو اناسی طلبہ نے امتحانات میں حصہ لیا مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب چھہتر اعشاریہ تین فیصد رہا جس میں ایک لاکھ ستائیس ہزار پانچ سو چھیاسی طلبہ کامیاب قرار پائے
سائنس گروپ میں ایک لاکھ اکیاون ہزار ایک سو انچاس طلبہ شامل تھے جن کی کامیابی کی شرح اٹھہتر اعشاریہ دو چھ فیصد رہی جبکہ جنرل گروپ میں کامیابی کا تناسب چون اکیاون اعشاریہ تین آٹھ فیصد رہا اس گروپ میں چودہ ہزار نو سو چورانوے طلبہ نے امتحان دیا جن میں سے آٹھ ہزار پانچ سو اٹھاسی کامیاب ہوئے
پرائیویٹ امیدواروں میں کامیابی کی شرح مزید کم رہی جنرل گروپ کے پرائیویٹ امیدواروں میں صرف چھ سو تئیس طلبہ کامیاب ہوسکے جو کل ایک ہزار ایک سو چھیالیس میں سے تھے کامیابی کا تناسب اٹھتالیس اعشاریہ دو چھ فیصد ریکارڈ کیا گیا
بورڈ کے ترجمان کے مطابق سائنس اور جنرل گروپ دونوں کے نتائج بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ www bsek edu pk پر جاری کردیئے گئے ہیں جہاں طلبہ اپنے نتائج آن لائن ملاحظہ کرسکتے ہیں
مزید پڑھیں :ایشیا کپ ٹرافی،بھارت نے گڑ گڑانا شروع کر دیا،پاکستان کی منتیں سماجتیں