اہم خبریں

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سینیٹر فیصل واوڈا کی ملاقات

کراچی (اے بی این نیوز)صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے سینیٹر فیصل واوڈا کی بلاول ہاؤس کراچی میں اہم ون آن ون ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات طویل رہی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے سیاسی منظرنامے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، یہ ملاقات فیصل واوڈا کی بیرونِ ملک دورے سے واپسی کے بعد عمل میں آئی۔ ملاقات کے دوران صدر آصف زرداری نے فیصل واوڈا کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد،پشاور،دیر بالا، مالا کنڈ میں زلزلہ

متعلقہ خبریں