اہم خبریں

کیا عمران خان سے علیمہ خان کی ملاقات ہو گئی، جا نئے

راولپنڈی ( اے بی این نیوز        )راولپنڈی بانی تحریک انصاف سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن مقرر ہونے پر ان کی بہن علیمہ خان اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔ ذرائع کے مطابق علیمہ خان جیل میں اپنے بھائی سے ملاقات کے لیے روانہ ہوئیں، تاہم پولیس نے انہیں فیکٹری موڑ ناکے پر روک لیا۔

پولیس اہلکاروں نے سیکیورٹی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے علیمہ خان کو کچھ دیر کے لیے آگے جانے سے روکا۔ اس موقع پر سڑک پر معمولی بدنظمی بھی دیکھنے میں آئی، تاہم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملاقات کے لیے ضابطے کے مطابق وقت اور اجازت نامہ ضروری ہے۔

ذرائع کے مطابق علیمہ خان کی ملاقات کی درخواست پہلے سے جمع کرائی گئی تھی، اور جیل حکام کی جانب سے تصدیق کے بعد انہیں ملاقات کی اجازت دیے جانے کا امکان ہے۔ اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ کسی غیر متعلقہ فرد کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

مزید پڑھیں :ن لیگ کے رکنِ صوبائی اسمبلی چوہدری نعیم اعجاز قتل کیس میں پھنس گئے؟

متعلقہ خبریں