اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملک نازک مرحلے پر ہے، ہمیں مل کر اس بحران سے نکلنا ہوگا۔ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل انتھک محنت سے ملکی استحکام کے لیے کوشاں ہیں۔
مختلف محاذوں پر پاکستان کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ کراچی: ہمیں متحد رہ کر ہی کامیابی حاصل کرنی ہے۔ ایم کیو ایم کا کردار ہمیشہ مثبت اور قومی یکجہتی کے لیے نمایاں رہا ہے۔
معمولی اختلافات وقت کے ساتھ ختم ہو جاتے ہیں، ہمیں اکٹھے رہنا ہے۔
کچے کے ڈاکو سرنڈر کر رہے ہیں، صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔ اسلام آباد: صوبائی حکومت ڈاکوؤں کے معاملے کو مؤثر انداز میں ہینڈل کر رہی ہے۔ اسلام آباد: آئندہ چند دنوں میں سب کو اندازہ ہو جائے گا کہ میدان میں کیا تبدیلی آ رہی ہے۔
کچے میں امن و امان کی صورتحال پر مسلسل پیش رفت جاری ہے۔ اسلام آباد: افغانستان کی جانب سے کسی نئی خلاف ورزی پر پاکستان کا مؤثر جواب تیار ہے۔ اسلام آباد: دشمن جان لے، پاکستان اپنی سرحدوں کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
افغانستان کی جانب سے فائرنگ واقعہ سب کے سامنے ہے، آئندہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔اسلام آباد: امن دشمن عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔اسلام آباد: پاکستان کے مؤقف اور اقدامات سے سب کو واضح پیغام مل چکا ہے۔
مزید پڑھیں :بلٹ پروف گاڑیوں کا معاملہ،سہیل آفریدی اور طلال چوہدری آمنے سا منے،لفظی گولہ باری،تفصیل پہلے کمنٹ میں