اہم خبریں

بلٹ پروف گاڑیوں کا معاملہ،سہیل آفریدی اور طلال چوہدری آمنے سا منے،لفظی گولہ باری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز        )وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے گاڑیاں لینے سے انکار کیا۔ اگر وزیرِ اعلیٰ کو یہ گاڑیاں پسند نہیں تھیں تو اپنی گاڑی دے دیتے۔
یہی بلٹ پروف گاڑیاں پولیس کے اعلیٰ افسران استعمال کرتے ہیں۔ وفاقی حکومت نے مشکلات کے باوجود خیبرپختونخوا کو جدید گاڑیاں فراہم کیں۔ خیبرپختونخوا حکومت کے انسداد دہشت گردی کے اقدامات نظر نہیں آ رہے۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ پورے پاکستان کی جنگ ہے۔ یہی بلٹ پروف گاڑیاں پولیس کے اعلیٰ افسران استعمال کرتے ہیں۔ خیبرپختونخوا حکومت کو ایسی گاڑیاں اپنے فنڈز سے دینی چاہی تھیں۔
صوبے میں بزدار طرز کا سہیل آفریدی سوچ سمجھ کر لگایا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ بدلنے سے دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں رکے گی۔ وزیرِ اعلیٰ کی ہدایت پر خیبرپختونخوا پولیس کے لیے گاڑیاں دی گئیں۔ خیبرپختونخوا حکومت دہشت گردی کے خلاف کوئی اقدام کرنے سے قاصر ہے۔
نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جیت کی طرف بڑھ رہے ہیں، جلد جیت ہوگی۔ خیبرپختونخوا میں پولیس جوان اور افسران بغیر آلات کے لڑ رہے ہیں۔
سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے جدید ترین گاڑیاں واپس کی گئیں۔ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا دہشت گردی کے خلاف غیر سنجیدہ نظر آتے ہیں۔ کے پی میں سیاسی نالائقی عوام کی جانوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔
پنجاب نے سی ٹی ڈی، فرانزک لیب اور سیف سٹیز خود قائم کیں۔
کے پی کے مریض اسلام آباد ہسپتالوں میں نمایاں تعداد میں پہنچ رہے ہیں۔ ٹی ایل پی کے خلاف شواہد اور ریفرنس وفاقی تحقیق کے زیرغور ہیں۔ مذاکرات نے افغان سرزمین کے استعمال کو محدود کرنے میں مدد دی۔ قوم و سپاہیوں کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات جاری رہیں گے۔

مزید پڑھیں :فتنہ الہند اور فتنہ الخوارج عوام دشمن ایجنڈا پھیلا رہے ہیں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

متعلقہ خبریں