اہم خبریں

پاکستان کی اقلیتی برادری پر ہمیں فخر اور ناز ہے،شہباز شریف

اسلام آباد (اے بی این نیوز )وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہر شخص بغیر خوف و خطر اپنے مذہبی رسومات ادا کر سکے گا۔
وزیراعظم نے پاکستان میں اقلیتی برادری کے دفاع اور تعمیر میں کردار کو سراہا۔
پاکستان کی اقلیتی برادری پر ہمیں فخر اور ناز ہے۔
وطن عزیز کے خلاف کسی بھی حملے یا شر انگیزی کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔
اقلیتی برادری کے ساتھ ناانصافی کے واقعات قابل افسوس اور مذمت ہیں۔
اقلیتی برادری نے تعلیم سمیت تمام شعبوں میں اہم خدمات انجام دی ہیں۔
پاکستان کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں میں اقلیتوں کی نمائندگی موجود ہے۔
وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد قومی اقلیتی کمشنر بل قانونی حیثیت اختیار کر گیا۔
پرائمری سے یونیورسٹی تک اقلیتی طلبہ کو وظائف فراہم کیے جا رہے ہیں۔
یوتھ پروگرام میں اقلیتوں کی شمولیت یقینی بنائی جا رہی ہے۔
سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے لیے 5فیصد کوٹا رکھا گیا ہے۔
اقلیتوں کو مذہبی تہواروں پر سرکاری چھٹیاں دی جاتی ہیں۔
بین المذاہب ہم آہنگی اور تحمل کو پاکستان کی شناخت قرار دیا گیا۔
نفرت، فرقہ واریت اور دہشتگردی کے لیے یہاں کوئی گنجائش نہیں۔
پوری قوم بہادر مسلح افواج کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف یکجا ہے۔

مزید پڑھیں :اٹلی کے قریب تارکین وطن کی دو کشتیاں سمندر میں ڈوب گئیں،پاکستانی بھی سوار تھے

متعلقہ خبریں