اہم خبریں

ارشد خان چائے والے کے حق میں عدالت نے بڑا فیصلہ دیدیا

راولپنڈی(اے بی این نیوز ) راولپنڈی لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے مشہور چائے والے ارشد خان کے شناختی کارڈ کی بحالی کے احکامات جاری کر دیے۔ عدالتی فیصلے کے بعد نادرا نے فوری طور پر ارشد خان کا شناختی کارڈ بحال کر دیا جبکہ نادرا ویریفکیشن بورڈ نے بھی ان کی شہریت کی باضابطہ تصدیق کر دی۔

سماعت کے دوران ارشد خان کے وکیل عمر اعجاز گیلانی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کے موکل کا مسئلہ مکمل طور پر حل ہو چکا ہے اور نادرا نے تمام ریکارڈ درست کر دیا ہے۔ اس موقع پر عدالت نے درخواست گزار کی استدعا پر کیس نمٹا دیا۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کسی شہری کا شناختی کارڈ یا پاسپورٹ بلاک کرنا بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ نادرا کو شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے تاکہ کسی پاکستانی شہری کو غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وکیل عمر اعجاز گیلانی نے بتایا کہ نادرا ویریفکیشن بورڈ کی رپورٹ کے مطابق ارشد خان اور ان کا پورا خاندان پاکستان کے باقاعدہ شہری ہیں۔ انہوں نے عدالت کے بروقت فیصلے کو انصاف کی جیت قرار دیا اور کہا کہ یہ فیصلہ ہر شہری کے حقوق کے تحفظ کی ایک مثبت مثال ہے۔

مزید پڑھیں :سہیل آفریدی نے وزیر داخلہ کی دی گئی گاڑیوں پر بڑا اعترض اٹھا دیا،کے پی پولیس کو نیا ہدایت نامہ جاری

متعلقہ خبریں