پشاور (اے بی این نیوز )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبائی کابینہ کی تشکیل بانی تحریک انصاف سے ملاقات کے بعد ہی کی جائے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کابینہ سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی اور اس معاملے پر حتمی مشاورت صرف بانی پی ٹی آئی سے ہی کی جائے گی۔سہیل آفریدی نے واضح کیا کہ وہ کابینہ کے فیصلوں میں بانی پی ٹی آئی کی مشاورت کو انتہائی اہم سمجھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی وجہ سے ملاقات ممکن نہ بھی ہوئی تو وہ رابطے کا کوئی نہ کوئی ذریعہ ضرور پیدا کر لیں گے تاکہ پارٹی قیادت کی رائے کو شامل کیا جا سکے۔وزیراعلیٰ کے مطابق کابینہ کی تشکیل کے لیے مختلف ناموں پر غور جاری ہے، تاہم حتمی فہرست مشاورت کے بعد ہی طے کی جائے گی۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ حکومت صوبے میں گڈ گورننس، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح کے ایجنڈے پر تیزی سے کام شروع کرے گی اور عوام کو جلد مثبت تبدیلی کے اثرات نظر آئیں گے۔
مزید پڑھیں :چینی درآمدگی منصوبہ ناکام، قیمتوں میں کمی نہ آسکی، بڑا فیصلہ فلاپ ہو گیا