اسلام آباد ( اے بی این نیوز )لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے جاتی امراء میں اہم ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پاک افغان تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نواز شریف کو حالیہ پاک افغان مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی سلامتی اور قومی مفادات کے تحفظ سے متعلق امور پر مشاورت کی نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ملک کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو واضح پیغام ہے کہ پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے انہوں نے کہا کہ قومی وحدت اور سیاسی استحکام ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے ملاقات میں ملکی معیشت کی صورتحال اور آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر بھی گفتگو ہوئی
مزید پڑھیں :پاکستان نے روبوٹ چاند پر بھیجنے پر کام شروع کردیا