اسلام آباد(اے بی این نیوز)آئی ایس پی آر کا وطن پر جان نچاور کرنے والے شہداء کو زبردست خراج عقیدت ۔قومی نغمہ کے ذریعے وطن عزیز کی بقاء اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے جان دینے والے شہداء کو پوری قوم کا سلام پیش کیا گیاہے۔
وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی داستانیں قوم کے دلوں میں زندہ ہیں۔نغمہ میں معصوم بچوں اور خواتین کی شہادت کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔
بزدل دشمن کے دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والے بہادروں کی قربانیاں پر ہر پاکستانی کو فخر ہے ۔نغمہ میں خون کے آخری قطرے تک وطن کیلئے قربانیاں دینے کے عزم کا اعادہ ۔شہداء کا ہر قطرۂ لہو پاکستان کی بقا اور امن کی ضمانت ہے۔
مزید پڑھیں: چین پر امریکا کا بڑا سائبر حملہ،نظام درہم برہم ہونے کا خدشہ