دہلی ( اے بی این نیوز )بھارت میں نریندر مودی اور انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے گٹھ جوڑ نے ملک میں نفرت، تعصب اور انتہا پسندی کو نیا عروج دے دیا ہے مودی حکومت کی پشت پناہی سے آر ایس ایس کے غنڈے نہ صرف اقلیتوں بلکہ حکومتی نمائندوں کے لیے بھی خطرہ بنتے جا رہے ہیں کرناٹک میں کانگریس کے وزیر پریانک کھرگے اور ان کے اہلخانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئیں جب انہوں نے آر ایس ایس کی غیر قانونی سرگرمیوں پر پابندی کا مطالبہ کیا پریانک کھرگے کا کہنا ہے کہ مودی اپنی نااہلیوں اور ناکام پالیسیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے آر ایس ایس کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے ان کے مطابق مودی حکومت انتہا پسند ہندوتوا ایجنڈے کی سرکاری سطح پر حمایت کر رہی ہے جس نے بھارتی معاشرے کو نفرت اور تقسیم کی راہ پر ڈال دیا ہے پریانک کھرگے نے خبردار کیا کہ مودی کی ایما پر آر ایس ایس عوام کے ذہنوں کو نفرت، تعصب اور شدت پسندی سے زہر آلود کر رہی ہے ان کا کہنا ہے کہ مودی اور آر ایس ایس کا یہ زہریلا گٹھ جوڑ بھارت کو خوف اور تشدد کی آگ میں جھونک رہا ہے جبکہ ان کا ہندوتوا ایجنڈا نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے امن کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکا ہے
مزید پڑھیں :قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت ،امیدواروں کی دوڑ، نام سامنے آگئے