اہم خبریں

چکن گونیا کے حملوں میں مزید شدت ،16 نئے کیس سامنے آگئے

پشاور ( اے بی این نیوز    )پشاور میں چکن گونیا کے مزید 16 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ علاقوں میں سروے کے دوران متعدد گھروں سے مچھروں کے لاروا بھی برآمد ہوئے جنہیں فوری طور پر تلف کر دیا گیا حکام کا کہنا ہے کہ چکن گونیا مچھروں کے ذریعے پھیلنے والی ایک وائرل بیماری ہے جس کی علامات مچھر کے کاٹنے کے تین سے سات دن بعد ظاہر ہوتی ہیں محکمہ صحت کے مطابق چکن گونیا کی علامات ڈینگی سے مشابہت رکھتی ہیں جن میں تیز بخار، جوڑوں کا درد، سر درد، جسم میں اکڑاؤ اور تھکن شامل ہیں محکمہ صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ گھروں اور گلیوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں مچھر دانیوں کا استعمال کریں اور صفائی کا خاص خیال رکھیں تاکہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے

مزید پڑھیں :پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں روانہ

متعلقہ خبریں