اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی روپیہ معمول پر آنے لگا،ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 58 پیسے کمی274 روپے کا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کے بعد کمی دیکھنے کو ئی ، پاکستانی روپے کی قمیت بھی معمول پر آنے لگی۔ آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں امریکی ڈالر تھا تو مہنگا، تاہم ٹریڈنگ کے دوران سستا ہونے لگا۔انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 58 پیسے سستا ہونے کے بعد 274 روپے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 276 روپے 58 پیسے پر بند ہوا تھا۔













