اہم خبریں

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا اور دبنگ بیان سامنے آگیا

اسلام آباد( اے بی این نیوز    ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وزیراعظم کی زیرِ صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا فیصلہ صوبے کے عوام کے مینڈیٹ کے احترام پر مبنی ہے۔

سہیل آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے وفاقی حکومت کی زراعت اور افغان مہاجرین سے متعلق میٹنگ میں ذاتی طور پر شرکت سے معذرت اس لیے کی، کیونکہ خیبرپختونخوا کی عوام نے عمران خان کو ووٹ اور مینڈیٹ دیا ہے۔ ان کے مطابق جب تک وہ اپنے قائد عمران خان سے ملاقات کر کے پالیسی گائیڈ لائنز حاصل نہیں کرتے، کسی ایسی وفاقی میٹنگ میں شرکت صوبے کے عوام کے مینڈیٹ کی توہین تصور ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ وفاقی حکومت اس معاملے کو جلد حل کرے گی اور متعلقہ حکام کو ہدایت دے گی تاکہ ان کی عمران خان سے باقاعدہ ملاقات ممکن ہو سکے۔وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں ان کی قانونی ٹیم اسلام آباد ہائی کورٹ سمیت دیگر قانونی فورمز سے بھی رجوع کر رہی ہے تاکہ اس آئینی اور سیاسی مسئلے کا حل قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے نکالا جا سکے۔

مزید پڑھیں :پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے پریکٹس شیڈول میں تبدیلی

متعلقہ خبریں