اہم خبریں

سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پراپیگنڈہ، بڑا آپریشن شروع

اسلام آباد( اے بی این نیوز    ) اسلام آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پراپیگنڈہ پھیلانے کے الزام میںایک مذہبی جماعت کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سائبر کرائم ٹیموں نے کارروائی کے دورانایک مذہبی جماعت کے 19 ارکان کو گرفتار کر لیا، جن میں سے 16 ملزمان کو گوجرانوالہ سرکل سے حراست میں لیا گیا، جبکہ تین افراد بیرون ملک سے آن لائن پراپیگنڈہ پھیلا رہے تھے۔

ایجنسی کے مطابق مختلف شہروں میں مجموعی طور پر 21 چھاپے مارے گئے، جن کے نتیجے میں متعدد شواہد اور ڈیجیٹل ڈیوائسز بھی برآمد کی گئیں۔ایک مذہبی جماعت کے گرفتار ارکان کے خلاف 20 انکوائریاں شروع کی جا چکی ہیں تاکہ سوشل میڈیا نیٹ ورکس اور پراپیگنڈہ سرگرمیوں کے منظم نیٹ ورک کا سراغ لگایا جا سکے۔

این سی سی آئی کی ٹیموں نے ملتان میں 10، لاہور میں 6، راولپنڈی اور کراچی میں 2 جبکہ حیدرآباد میں ایک مقام پر کارروائیاں کیں۔ حکام کے مطابق مزید گرفتاریوں کے لیے چھاپے جاری ہیں اور بیرون ملک موجود افراد کے خلاف بھی قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

سائبر کرائم ایجنسی کے ترجمان نے واضح کیا کہ ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث کسی شخص یا گروہ سے رعایت نہیں برتی جائے گی، اور پاکستان کے سائبر قوانین کے تحت تمام ملزمان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید پڑھیں :پاکستان اور افغانستان کا جنگ بندی میں 48 گھنٹے کی توسیع پر اتفاق

متعلقہ خبریں