اسلام آباد( اے بی این نیوز ) خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان اور افغانستان کی طالبان حکومت کے درمیان جنگ بندی میں 48 گھنٹے کی توسیع پر اتفاق ہو گیا ہے۔ یہ فیصلہ دونوں فریقوں کے درمیان جاری رابطوں کے نتیجے میں کیا گیا تاکہ سرحدی کشیدگی میں کمی اور امن کے قیام کے لیے مزید مواقع پیدا کیے جا سکیں۔
ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے پاکستان سے جنگ بندی میں توسیع کی باضابطہ درخواست کی گئی تھی، جسے پاکستان نے مثبت انداز میں قبول کیا۔ اس فیصلے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنا اور مذاکرات کے ذریعے مستقل حل تلاش کرنا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق اس دوران فریقین نے اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ سرحدی علاقوں میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے رابطوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ سیکیورٹی ماہرین کے مطابق 48 گھنٹے کی جنگ بندی توسیع مستقبل میں اعتماد سازی کے عمل کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں :پرائیویٹ حج اسکیم 2026 کی بکنگ کی آخری تاریخ میں پانچ روز کی توسیع