اہم خبریں

پاکستان کے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے تمام بورڈز کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو ترکی کے تعلیمی دورے کی دعوت

اسلام آباد( اے بی این نیوز    ) ترکیہ کا پاکستان کے نمایاں طلبہ کے لیے تعلیمی دورے کا اہتمام، وفد آج روانہ ہوگااسلام آباد میں وفاقی وزارتِ تعلیم اور ترکیہ کی حکومت کے اشتراک سے پاکستان کے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے تمام تعلیمی بورڈز کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کے لیے خصوصی تعلیمی دورے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ترکیہ کی دعوت پر یہ وفد آج رات اسلام آباد ایئرپورٹ سے ترکی کے لیے روانہ ہوگا۔وفد میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے ہونہار طلبہ و طالبات شامل ہیں۔ وزارتِ تعلیم کے مطابق اس دورے کا مقصد طلبہ کو ترکیہ کے جدید نظامِ تعلیم، ثقافت اور ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا ہے تاکہ وہ عالمی معیار کی تعلیم اور تحقیق سے سیکھ سکیں۔ترکیہ میں دورانِ قیام طلبہ کو تاریخی اور ثقافتی مقامات کی سیر بھی کرائی جائے گی۔ وزارتِ تعلیم نے اس دورے کو بین الاقوامی سطح پر سیکھنے اور تجربہ حاصل کرنے کا ایک نادر موقع قرار دیا ہے۔اس پروگرام کے انعقاد میں وفاقی وزیر تعلیم مقبول صدیقی، سیکرٹری ندیم بابر اور سینیئر جوائنٹ سیکرٹری سید جنید اخلاق کی خصوصی کاوشیں شامل ہیں۔ وزارت نے اعلان کیا ہے کہ اس نوعیت کے تعلیمی تبادلے مستقبل میں بھی جاری رہیں گے تاکہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلیمی تعلقات مزید مضبوط ہوں۔

مزید پڑھیں :پرائیویٹ حج اسکیم 2026 کی بکنگ کی آخری تاریخ میں پانچ روز کی توسیع

متعلقہ خبریں