اہم خبریں

میر علی، شمالی وزیرستان سے افسوسناک خبر آگئی،متعدد خوارجی ہلاک

میر علی (اے بی این نیوز         )شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑا دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خوارج کے ایک گروہ نے سیکیورٹی فورسز کے کیمپ پر خودکش حملہ کرنے کی کوشش کی، تاہم فورسز کی بروقت اور بہادرانہ کارروائی نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔

ذرائع کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کیمپ کی دیوار سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ دھماکے کے فوراً بعد مزید پانچ دہشت گردوں نے کیمپ کے اندر گھسنے کی کوشش کی، مگر فورسز نے انہیں داخل ہونے سے قبل ہی مار گرایا۔ اس کامیاب کارروائی میں تمام چھ خوارج جہنم واصل ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ چار روز کے دوران افغان طالبان کی مدد سے پاکستان میں داخل ہونے والے ایک سو آٹھ خوارجی دہشت گردوں کو بھی ہلاک کیا جا چکا ہے۔ فورسز کی یہ کارروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کی جانب ایک بڑا قدم ہیں۔

دھماکے کے نتیجے میں پوسٹ کی چھت گرنے سے ایک جوان شہید اور چھ جوان زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کے خلاف آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے واضح کیا ہے کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک عوام، افواجِ پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کے دفاع کے لیے متحد اور پرعزم رہیں گے۔

مزید پڑھیں :پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دیدی،عظمیٰ بخاری

متعلقہ خبریں