اہم خبریں

پاکستان کا تجارتی خسارہ 34 فیصد بڑھ گیا، برآمدات میں کمی

اسلام آباد (اے بی این نیوز)پاکستان کی برآمدات رواں سہ ماہی کے ابتدائی تین مہینوں میں 30 کروڑ ڈالر (4 فیصد) کم ہو گئی ہیں، جبکہ درآمدات میں 2 ارب ڈالر (14 فیصد) اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں تجارتی خسارہ 2.4 ارب ڈالر (34 فیصد) بڑھ گیا ہے، جو ماہرین کے مطابق معیشت کے لیے انتہائی تشویشناک اشارہ ہے۔

ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آمدنی اور سیلز ٹیکس کی شرح دنیا میں بلند ترین سطح پر ہے جبکہ بجلی اور گیس کے نرخ بھی خطے اور ہم پلہ ممالک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہیں۔ ان بلند لاگتوں کے باعث پاکستانی کمپنیاں عالمی منڈی میں مسابقت برقرار رکھنے میں ناکام ہو رہی ہیں۔

 

ماہرین نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی نااہلی اور بدعنوانی کا بوجھ عوام اور کاروباری طبقے پر ڈالنے کے بجائے اسے کم کرے، تاکہ ملکی معیشت کو استحکام اور برآمدات کو فروغ دیا جا سکے۔

 

Bar chart titled Trade Balance in USD million displays yearly data from 2018 to 2023 with blue bars for exports red bars for imports and net balance lines across categories including total food group other manufactures all other exports food group textile group agri and other all other imports sourced from PBS showing trends like declining exports and rising imports in recent years

 

مزید پڑھیں :پارلیمنٹ کی اہمیت ختم ہو چکی ،اسلام آباد جانے تیاری کریں،مولانا فضل الرحمان

متعلقہ خبریں