اسلام آباد (اے بی این نیوز ) حکومت پاکستان نے غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور ملکی معیشت میں استحکام لانے کے لیے خصوصی ویزا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق اس پروگرام کے تحت پاکستان میں کاروبار کرنے کے خواہشمند غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بزنس ویزے جاری کیے جائیں گے۔
نئی پالیسی کے مطابق بزنس ویزے رکھنے والے افراد کو ملٹی پل انٹری ویزا دیا جائے گا تاکہ وہ بغیر کسی رکاوٹ کے پاکستان میں کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پالیسی سے افغان شہری بھی فائدہ اٹھا سکیں گے جو پاکستان میں قانونی طور پر کاروبار کرنا چاہتے ہیں۔
وزارت داخلہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا اور خطے میں اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ خصوصی ویزا پروگرام کے ذریعے کاروباری آسانیاں پیدا ہوں گی اور بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا۔
مزید پڑھیں :عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت، حتمی دلائل مکمل،اب ہو گا جواب الجواب