اہم خبریں

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت، حتمی دلائل مکمل،اب ہو گا جواب الجواب

راولپنڈی (نامہ نگار ) بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت۔
وکیل صفائی سلمان صفدر کے حتمی دلائل مکمل، آئندہ سماعت پر جواب الجواب ہوگا۔
مقدمے کی سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی، سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔
سماعت کے دوران بانی کی بہنیں، بہنوئی عدالت میں موجودتھے۔
سینیٹر مشال یوسفزئی، بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ بھی سماعت میں شریک تھیں۔
ملزمان کے وکلا میں سلمان صفدر، قوسین فیصل، ظہیر عباس اور عثمان گل شامل۔
پراسیکیوشن کی جانب سے بلال بٹ اور شہروز گیلانی نے دلائل دیے۔
کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے کی۔
مزید پڑھیں :کیا سہیل آفریدی کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ ہو نگے؟ایڈوائزری کونسل کہاں سےآگئی،اہم انکشاف

متعلقہ خبریں