اہم خبریں

عمران خان سے ملاقات؟سہیل آفریدی نے بڑا قدم اٹھا لیا

راولپنڈی (  اے بی این نیوز      ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دینے کی باضابطہ درخواست کی ہے تاہم ابھی تک اس حوالے سے وزیراعظم کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ سہیل آفریدی نے وزیراعظم کی جانب سے مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ قومی مفاہمت اور سیاسی مکالمے پر یقین رکھتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پرامن احتجاج جمہوری حق ہے اور اگر ملاقات کی اجازت نہ ملی تو پرامن احتجاج کا آپشن کھلا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے پاکستان ہے، باقی تمام معاملات اس کے بعد آتے ہیں۔ سہیل آفریدی نے واضح کیا کہ تمام فیصلے آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں :سہیل آفریدی کو تا حال عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی،کارکن صبر کریں ،مایوس نہیں کرونگا،وزیراعلیٰ کے پی

متعلقہ خبریں