اہم خبریں

سہیل آفریدی کو تا حال عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی،کارکن صبر کریں ،مایوس نہیں کرونگا،وزیراعلیٰ کے پی

راولپنڈی (  اے بی این نیوز      ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو تاحال عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی۔ ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی اپنے سرکاری پروٹوکول کے ہمراہ بدستور اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر موجود ہیں۔

اطلاعات کے مطابق وزیر اعلیٰ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے باقاعدہ درخواست جمع کرا رکھی ہے، تاہم جیل انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک باضابطہ اجازت نہیں دی گئی۔

ادھر اڈیالہ کے اطراف میں پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی بھاری نفری تعینات ہے، جبکہ کارکنان کی ایک بڑی تعداد بھی داہگل کے مقام پر جمع ہے جو اپنے قائد سے ملاقات کے منتظر ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے قانونی تقاضے مکمل کیے جا رہے ہیں، اور اجازت ملتے ہی وہ ملاقات کے لیے جیل جائیں گے۔

اڈیالہ جیل کے قریب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اپنے سرکاری پروٹوکول کے ہمراہ داہگل ناکے کے قریب پہنچ گئے یہ ان کا بطور وزیر اعلیٰ پہلا دورہ اڈیالہ جیل ہے ذرائع کے مطابق ان کی آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور پولیس کی بھاری نفری علاقے میں تعینات ہے

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی داہگل ناکے پر واقع ایک پراپرٹی آفس کے اندر موجود رہے جہاں انہوں نے کچھ دیر قیام کیا دوسری جانب اڈیالہ جیل کے باہر اور ناکے کے قریب کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہو گئی جنہوں نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر شکوہ کیا کارکنوں کا کہنا تھا کہ ہم اپنے قائد سے ملنے آئے ہیں لیکن ہمیں اندر جانے نہیں دیا جا رہا۔

کچھ دیر بعد وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی پراپرٹی آفس سے باہر آئے اور کارکنان سے گفتگو کی انہوں نے کہا کہ میں آپ لوگوں کو مایوس نہیں کروں گا ہم آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر اپنا کام کریں گے کارکنان سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور حالات کو پرسکون رکھیں ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ کا یہ دورہ بانی پی ٹی آئی سے ممکنہ ملاقات کے سلسلے میں تھا

مزید پڑھیں :ملک ریاض اشتہاری قرار ، شناختی کارڈ اور سمز بھی بلاک کرنے کا حکم

متعلقہ خبریں