اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ حکومت کو توشاخانہ سے فرصت ملے تو ملک کی تباہی پر نظر دوڑالیں، حکومت شور مچا کر معاشی تباہی سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔ہفتہ کو مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ عمران خان نے توشاخانہ سے تحائف قانون کے مطابق لیے، حکومت میں ہمت ہے تو قوم کو توشہ خانہ کی مکمل تفصیلات دے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈرامے بازیاں عمران خان کا بال بھی بیکا نہیں کرسکیں گی، آئندہ انتخابات میں ملک بھر میں کپتان کا بلا چلے گا، کرپٹ پی ڈی ایم ٹولہ ناکام و نامراد رہے گا۔