اہم خبریں

وفاقی انتظامیہ نے ٹی ایل پی کے دفاتر، مساجد و مدرسہ کو سیل کر دیا

اسلام آباد (  اے بی این نیوز      ) اسلام آباد میں وفاقی انتظامیہ نے تحریک لبیک پاکستان کے دفاتر، مساجد اور مدارس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ٹی ایل پی کے دفاتر، مساجد و مدرسہ کو سیل کر دیا ذرائع کے مطابق کارروائی سیکیورٹی اداروں کی رپورٹ اور ضلعی انتظامیہ کے حکم پر کی گئ۔ ا نتظامیہ نے ٹی ایل پی کے مرکزی دفتر کو جو مری روڈ اٹھال چوک رورل ایریا میں واقع ہے مکمل طور پر سیل کر دیا اسی طرح مدینہ ٹاؤن سملی ڈیم روڈ بھارہ کہو میں قائم ٹی ایل پی کا آفس بھی بند کر دیا گیا ہے مرکزی جامع مسجد و مدرسہ انوار مدینہ نئی آبادی بھارہ کہو اور جامع مسجد محلہ ٹیکری نئی آبادی بھارہ کہو کو بھی سیل کر دیا گیایوسی لیول پر شاہ پور سملی ڈیم روڈ بھارہ کہو میں ٹی ایل پی کے دفتر کو بند کر دیا گیا ہے جبکہ مسجد ممتاز قادری گاؤں اٹھال سملی ڈیم روڈ بھارہ کہو اور جامع مسجد سترہ میل مری روڈ بھارہ کہو بھی سیل کر دی گئی ہیں اس کے علاوہ یوسی چودہ میں واقع ٹی ایل پی کا دفتر اور مسجد و مدرسہ سیری چوک پھلگراں میں بھی انتظامیہ نے بند کر دیےذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں وفاقی حکومت کی ہدایات پر کی جا رہی ہیں تاکہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جا سکے اور کسی بھی ممکنہ اشتعال انگیزی کو روکا جا سکے انتظامیہ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی ہے کہ ان مقامات پر کڑی نگرانی جاری رکھی جائے

مزید پڑھیں :سہیل آفریدی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچ گئے

متعلقہ خبریں