راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی عمران خان سے ملاقات کے لیے سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچ گئے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کی یہ ملاقات پہلے سے طے شدہ شیڈول کے تحت ہو رہی ہے سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی سے صوبے کی سیاسی صورتحال اور کابینہ کی تشکیل سے متعلق مشاورت کریں گے
اطلاعات کے مطابق اڈیالہ جیل انتظامیہ نے ملاقات کے لیے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں وزیراعلیٰ کے ہمراہ محدود وفد بھی جیل پہنچا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران صوبے کے انتظامی امور اور آئندہ حکمت عملی پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے پا۔
مزید پڑھیں :خیبرپختونخوا،فورسز سے جھڑپوں میں بھارتی حمایت یافہ 34 خوارج ہلاک