پشاور ( اے بی این نیوز )پشاور ہائی کورٹ میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اپنی حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست دائر کر دی ہے وزیر اعلیٰ نے یہ درخواست اپنے وکیل بشیر وزیر ایڈووکیٹ کے ذریعے جمع کرائی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سہیل آفریدی صوبے کے منتخب وزیر اعلیٰ ہیں اور ان کے خلاف درج مقدمات کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں ۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ آج ہی اس درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے پشاور ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی جانب سے حفاظتی ضمانت کے لیے دائر دو الگ الگ درخواستوں کو سماعت کے لیے منظور کر لیا ہے ان درخواستوں پر سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس نعیم انور پر مشتمل دو رکنی بینچ کرے گا۔
وکیل وزیر اعلیٰ کے مطابق سہیل آفریدی آج دوران سماعت خود پشاور ہائی کورٹ میں پیش ہوں گے دونوں درخواستوں میں ضمانت دینے اور مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے یہ معاملہ سیاسی و قانونی حلقوں میں اہمیت اختیار کر چکا ہے اور پشاور ہائی کورٹ کی آئندہ کارروائی پر سب کی نظریں مرکوز ہیں
مزید پڑھیں :پاکستان میں سولر انرجی کا عروج، نیشنل گرڈ کو خطرہ لاحق