سوات ( اے بی این نیوز )سوات ایکسپریس وے پر خانہ بدوشوں کا ٹرک گہری کھائی میں گرنے سے پندرہ افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر محمد فیاض کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹرک میں سوار تمام افراد خانہ بدوش تھے جن کا تعلق سوات کے علاقے بحرین سے تھا۔
ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو کھائی سے نکالا اور امدادی کارروائیاں مکمل کر لیں۔
مزید پڑھیں :کراچی ،افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معطل،کنٹینرز کی قطاریں لگ گئیں