اہم خبریں

تعلیمی اداروں میں نئے اوقات کار کا اعلان

لاہور(اے بی این نی)پنجاب بھر کے تمام سرکاری و نجی ا سکولوں کیلئے موسم سرما کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے،یہ اوقات 16 اکتوبر 2025 سے 31 مارچ 2026 تک نافذ العمل ہوں گے۔

نئے اوقات کار کے تحت لڑکوں کےسنگل شفٹ والےا سکول صبح 8:45 بجے سے دوپہر 2:45 بجے تک کھلے رہیں گے (پیر سے جمعرات تک)، جمعہ کے روز کلاسز دوپہر 12:30 بجے ختم ہوں گی۔

لڑکیوں کے سنگل شفٹ والے لڑکیوں کے سکول صبح 8:30 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک (پیر سے جمعرات تک)، جمعہ کے دن سکول 12:15 بجے بند ہو جائیں گے۔ ڈبل شفٹ لڑکوں کے اسکول کی پہلی شفٹ 8:45 سے دوپہر 12:45 تک ہوگی (پیر تا جمعرات)، جمعہ کو 12:30 بجے تک۔

دوپہر/شام کی شفٹ 1:00 دوپہر سے 5:00 شام (پیر تا جمعرات) جبکہ جمعہ کو 2:00 بجے سے 5:00 بجے تک ہوگی۔لڑکیوں کےا سکول کی صبح کی شفٹ 8:30 صبح سے 12:30 دوپہر (پیر تا جمعرات)، جمعہ کو 12:15 بجے تک ہوگی جبکہ دوپہر کی شفٹ 12:45 سے 4:45 شام (پیر تا جمعرات) اور جمعہ کو 1:45 بجے سے 4:45 شام تک ہوگی۔

یہ اوقات سردیوں کے موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے طے کئے گئے ہیں تاکہ بچوں کو موسم کی شدت سے محفوظ رکھا جا سکے۔
مزید پڑھیں: سوات ،خانہ دبدوشوں کا ٹرک کھائی میں گر گیا،15 افراد جاں بحق

متعلقہ خبریں