اہم خبریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی،جا نئے نئی قیمتوں بارے

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  ) پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے فی لٹر کمی کی منظوری ، ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 39 پیسے فی لٹر کمی کی منظوری ، دی گئی۔ وزیر اعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔

پٹرول کی قیمت میں پانچ روپے چھیاسٹھ پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ انتالیس پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے وزارت خزانہ اور اوگرا کی جانب سے سمری وزیراعظم کو ارسال کی گئی تھی جس کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا حکومت کے مطابق اس کمی سے عوام کو ریلیف ملے گا اور مہنگائی کے دباؤ میں کمی آئے گی

مزید پڑھیں :افغانستان کا مسئلہ پاکستان کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے،بیرسٹر عمیر نیازی

متعلقہ خبریں