اہم خبریں

صدر، وزیر اعظم ملاقات،ن لیگ اور پی پی کے مابین تعلقات بہتر بنانے پر بات چیت

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       ) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں ملکی سلامتی اور دفاع پر تفصیلی مشاورت کی گئی، دونوں رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی، ملاقات میں حالیہ سیکیورٹی آپریشنز اور داخلی حفاظتی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

وزیراعظم نے صدر کو اپنے غیر ملکی دوروں اور غزہ امن معاہدے کے بارے میں بریف کیا، ملاقات میں غزہ امن معاہدے کے اس پہلو پر اعتماد میں لیا گیا کہ پاکستان اپنے سفارتی موقف اور انسانی ہمدردی کے اصولوں کو برقرار رکھے گا

ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے، سیاسی تعاون اور آئندہ حکمت عملی پر بھی بات ہوئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں طرف سے ملک کے مفاد میں اشتراک عمل پر زور دیا گیا

صدر اور وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا، قومی دفاع اور خودمختاری کے تحفظ کو بالا فوق رکھا جائے گا، حکام نے امن و استحکام کے لیے مربوط حکمت عملی اپنانے کا عزم ظاہر کیا۔
مزید پڑھیں :عمران خان ،سہیل آفریدی ملاقات کل،نئے وزیر اعلیٰ نے دبنگ احکامات جاری کر دیئے ،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں