اہم خبریں

عمران خان ،سہیل آفریدی ملاقات کل،نئے وزیر اعلیٰ نے دبنگ احکامات جاری کر دیئے ،جا نئے کیا

پشاور ( اے بی این نیوز       ) خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے لیے حلف اٹھانے کے بعد سب سے بڑا چیلنج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات قرار دیا جا رہا ہے ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی نے حلف اٹھانے کے فوراً بعد اڈیالہ جیل جانے کی خواہش ظاہر کی تاکہ بانی چیئرمین سے پارٹی قیادت اور فیملی کے ہمراہ ملاقات کر سکیں ذرائع کا کہنا ہے کہ کل کا دن اس ملاقات کے لیے مخصوص رکھا گیا ہے اور وزیر اعلیٰ نے اپنے قانونی مشیر سلمان اکرم راجہ کو ہدایت دی ہے کہ اس سلسلے میں تمام قانونی آپشنز استعمال کیے جائیں

ذرائع کے مطابق اگر پنجاب حکومت یا محکمہ داخلہ پنجاب ملاقات کی اجازت نہیں دیتے تو وزیر اعلیٰ نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت بھی دی ہے سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ مینا خان آفریدی اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے سہیل آفریدی کو حلف کے فوری بعد بانی چیئرمین سے ملاقات کا مشورہ دیا تاکہ نئی صوبائی کابینہ کی تشکیل اور آئندہ سیاسی حکمت عملی پر رہنمائی حاصل کی جا سکے

پارٹی کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی بانی چیئرمین کی ہدایت کے مطابق حکومت سازی کے اگلے مراحل طے کرنا چاہتے ہیں اور اس ملاقات کو صوبے میں نئی سیاسی سمت کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے

مزید پڑھیں :رنگ گورا کرنے والی غیر معیاری سکن وائٹننگ کریمز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن،7 کروڑ جرمانہ؟

متعلقہ خبریں