اہم خبریں

بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی میں توسیع ، نوٹم جاری

کراچی ( اے بی این نیوز       ) بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی میں توسیع کر دی گئی ہے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق یہ پابندی اب تئیس نومبر تک برقرار رہے گی نوٹم میں کہا گیا ہے کہ اس پابندی کا اطلاق تمام بھارتی رجسٹرڈ طیاروں لیز پر لیے گئے جہازوں بھارتی ایئرلائنز اور آپریٹرز پر یکساں طور پر ہوگا

یاد رہے کہ بھارتی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی چوبیس اپریل دو ہزار پچیس سے عائد ہے جو پاک بھارت کشیدگی کے پس منظر میں لگائی گئی تھی سول ایوی ایشن کے مطابق فیصلہ قومی سلامتی کے تقاضوں اور خطے کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا تھا حکام نے واضح کیا ہے کہ حالات معمول پر آنے اور سفارتی روابط کی بحالی کے بعد اس فیصلے پر نظرثانی ممکن ہے تاہم فی الحال پابندی برقرار رہے گی

مزید پڑھیں :رنگ گورا کرنے والی غیر معیاری سکن وائٹننگ کریمز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن،7 کروڑ جرمانہ؟

متعلقہ خبریں