اسلام آباد ( اے بی این نیوز )اسلام آباد میں کمپی ٹیشن کمیشن آف پاکستان نے غیر معیاری سکن وائٹننگ کریمز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے کمیشن کی رپورٹ کے مطابق سکن گورا کرنے والی متعدد کریموں میں مرکری کی خطرناک مقدار پائی گئی ہے جو انسانی صحت کے لیے نہایت نقصان دہ ہے تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ کئی مشہور برانڈز اپنی کریمز میں ممنوعہ مرکری کا استعمال کر رہے ہیں لیکن مارکیٹنگ میں اس بارے میں کسی قسم کی آگاہی فراہم نہیں کی جاتی
کمپی ٹیشن کمیشن نے بتایا کہ دنیا کے کئی ممالک میں کاسمیٹکس میں مرکری کا استعمال مکمل طور پر ممنوع ہے کیونکہ یہ مادہ اعصابی امراض جلدی بیماریوں اور گردوں کے نقصان کا سبب بنتا ہے رپورٹ کے مطابق فئیرنس گلو اور لائٹننگ کے دعوے کرنے والی کریموں میں بھی مرکری کی ممنوعہ مقدار شامل کی جاتی ہے جس سے صارفین کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں
کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ایسی غیر معیاری اور خطرناک پراڈکٹس فروخت کرنے والی کمپنیوں پر سات کروڑ روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے حکام کا کہنا ہے کہ غیر معیاری مصنوعات کی فروخت سے نہ صرف صارفین کی صحت متاثر ہوتی ہے بلکہ معیاری پراڈکٹس تیار کرنے والی کمپنیاں بھی نقصان اٹھاتی ہیں کمپی ٹیشن کمیشن نے تمام کاسمیٹک کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عالمی معیار کے مطابق محفوظ اجزا کا استعمال یقینی بنائیں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی
مزید پڑھیں :افغانستان کی درخواست،پاکستان کا سیز فائر کا فیصلہ