اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں پندرہ دن کی توسیع کر دی ہے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق اب ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی نئی آخری تاریخ اکتیس اکتوبر مقرر کی گئی ہے
ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ٹیکس دہندگان کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اپنے ٹیکس گوشوارے بروقت جمع کرا سکیں ادارے نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اپنے انکم ٹیکس ریٹرنز فائل کریں تاکہ جرمانے یا قانونی کارروائی سے بچا جا سکے ایف بی آر نے بتایا کہ آن لائن نظام کے ذریعے گوشوارے جمع کرانے کا عمل مکمل طور پر فعال ہے اور ٹیکس دہندگان اپنی دستاویزات بآسانی جمع کرا سکتے ہیں
مزید پڑھیں :افغانستان کی درخواست،پاکستان کا سیز فائر کا فیصلہ